مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Minister Nasir Hussain Shah chaired pre monsoon meeting

کراچی :وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدات سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مرکزی دفتر میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کاشف گلزار شیخ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی کی سرگرمیاں جاری ہیں مگرجی ٹی ایس کے بعض مقامات پر مافیا کارندوں نے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے صفائی و ستھرائی کی سرگرمیوں میں تعطل کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ فل سائٹس سمیت شہر بھر میں کسی بھی مقام پر ایسے عناصر کی موجودگی ہر صورت ختم کی جائے،حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم ہر صورت شہر سے کچرے کے خاتمے اور تجاوزات کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، پولیس اور سیکورٹی کے تمام ادارے آپ کے ساتھ مکمل مدد اور تعاون فراہم کریں گے، تمام تر قانونی راستوں او ر آئینی طریقہ کار کا بہترین استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو تمام اداروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ اور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں لہٰذا کارکردگی بھی مزید بہترین ہونی چاہئے،نئے گاربیج اسٹیشنز کا قیام بھی عمل میں آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نتائج چاہیں،باقاعدہ ٹینڈرز منعقد کئے جائیں،تمام اضلاع کے چیئرمین ہم سے رابطے میں ہیں، گھروں کے سامنے سے کچرا اٹھایا جانا ضروری ہے، ڈور ٹو ڈور کلیکشن کے عمل کو مزید بھرپور بنایا جائے اور باقاعدہ میڈیا آگاہی شروع کی جائے۔

قبضہ کی ہوئی جی ٹی ایس کو حاصل کرنے کے حوالے سے جو مشکلات پیش آرہی ہیں ان کو دور کرنے کے لئے مکمل مدد فراہم کی جائے گی، مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے تمام شہر میں انتظامات مکمل کئے جائیں۔

آپ کو مخصوص مقامات سے آلائشیں اٹھانے میں کافی مدد مل جائے گی۔تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی نظر آنی چاہئے، جہاں قبضہ ہے وہاں پولیس کی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس دفعہ آپ کو ماضی کے مقابلے میں کافی آسانی ہوگی کیونکہ مخصوص مقامات سے آلائشیں اٹھائیں گے۔

تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مستقل رابطہ رہنا چاہئے، ہر شخص کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے، تمام پرائیوٹ کمپنیوں سے بھرپور کام لیا جانا چاہئے، ہم کسی کی خطا کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے۔

مناسب میڈیا مانیٹرنگ کا بندوبست ہونا چاہئے،سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال ہونا چاہئے،ہم مکمل مدد فراہم کریں گے، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال ہونا چاہئے،ہم آپ کو محکمہ اطلاعات سندھ سے بھی مدد فراہم کریں گی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ نے وزیر بلدیات سندھ کو بتایا کہ اجتماعی قربانیوں کی وجہ سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مخصوص مقامات سے آلائشیں اٹھانے میں آسانی رہے گی کیونکہ مخصوص مقامات پر آلائشیں پھینکی جائیں گی جہاں سے ان کو اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پر محفوظ طریقے سے مدفون کرکے باقاعدہ پراسس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اب تھوڑا گھبرالیں ؟

ہم نے ڈی ایم سیز کو جگہوں کی نشاندھی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ہمارا ایک جامع پلان ہے،سالڈ ویسٹ کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی،تمام پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

Related Posts