سندھ حکومت کو کاشتکاروں پر رحم آگیا، ٹڈی دل کے خلاف کل سے اسپرے مہم کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کو کاشتکاروں پر رحم آگیا، ٹڈی دل کے خلاف کل سے اسپرے مہم کا آغاز
سندھ حکومت کو کاشتکاروں پر رحم آگیا، ٹڈی دل کے خلاف کل سے اسپرے مہم کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کاشتکاروں پر رحم کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں فصلوں کو تباہ کرنے والی ٹڈی دل کے خلاف کل سے اسپرے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر میں ٹڈی دل حملوں سے نمٹنے کے لیے اسپرے مہم کے باقاعدہ آغاز کے لیے تکنیکی سازو سامان اور درکار فنڈز مہیا کردئیے گئے ہیں۔

محکمہ زراعت سندھ کو مشینری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ کے اضلاع سکھر اور عمر کوٹ میں پہلے ہی اسپرے شروع کردیا گیا ہے، جبکہ ڈبل کیبن، اسپرے اور کیڑے مار ادویات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو 1 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے جس سے 3 ہیلی کاپٹرز کا ایندھن اور کیڑے مار ادویات خریدی جائیں گی تاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضا سے اسپرے کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی میں ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل نے کھیتوں پر حملہ کردیا جس سے لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور بڑے پیمانے پر کاشتکاروں کا نقصان ہوا۔ 

سبی میں گندم، کپاس اور پیاز سمیت متعدد سبزیوں کی فصلوں کو 27 نومبر کو نقصان پہنچا جبکہ سرسوں کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی فصلیں بھی بری طرح ٹڈی دل کے حملے سے خراب ہوئیں۔

ضلع سبی میں مل چانڈیو، تلی اور سلطان کوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دیہاتوں میں ٹڈی دل حملوں کے باعث کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جس پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دَل کی فوج کا مقابلہ شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: سبّی میں ٹڈی دل کے باعث فصلیں تباہ 

Related Posts