ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا، مارکیٹ میں مسلسل تین ہفتے مجموعی طورپرتیزی کے بعدگذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی،سرمایہ کاروں کے 34کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس کمی کے بعد33600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور جے یو آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے حوالے سے سیاسی افق پر پائی جانیوالی افراتفری کے سبب سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف مشن 27 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے2دن کی مندی سے انڈیکس 890.44پوائنٹس لوز کر گیاتاہم آئندہ ماہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم ہونےکے امکانات،ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی اور سی پیک گوادر پورٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتار سرگرمیو ں کے پیش نظر مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز نے دلچسپی بھی لی۔

اسی سبب 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے677.75پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب رہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ  وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں212.69پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس33870.15پوائنٹس سے گھٹ  کر 33657.46 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح90.74پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس15828.63پوائنٹس سے کم ہو کر15737.89پوائنٹس پر آگیا۔

تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24453.83پوائنٹس سے بڑھ کر24457.65پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34کروڑ65لاکھ71ہزار149روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب 66کھرب39ارب23کروڑ 37لاکھ68ہزار183روپے سے کم ہو کر66کھرب 39ارب 58کروڑ3 لاکھ39ہزار 332روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس33937.16پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر30069.93پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔