سندھ سے رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 8ارب91 کروڑ کا ٹیکس وصول

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ سے رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 8ارب91 کروڑ کا ٹیکس وصول
سندھ سے رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 8ارب91 کروڑ کا ٹیکس وصول

کراچی: صوبہ سندھ سے رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ محکمۂ ایکسائز سندھ نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمۂ ایکسائز سندھ کا کہنا ہے کہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے ٹیکس وصول ہوا جبکہ موٹر وہیکل کی مد میں 63 کروڑ 66 لاکھ 14 ہزار روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر

محکمۂ ایکسائز سندھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انفراسٹرکچر کی مد میں 7 ارب 80کروڑ 61لاکھ 86 ہزار جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 16 ہزار روپے ، کاٹن فیس کی مد میں 9لاکھ 41ہزار روپے وصول ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں گزشتہ 1 ماہ میں 1لاکھ 17 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا 4روز قبل کہنا تھا کہ ٹیکسز کی مجموعی صورتحال تسلی بخش قرار دی جاسکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے تاجر برادری کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے 4 اگست کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ تاجروں اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کردی گئی۔فکسڈ ٹیکس ایک سال بعد ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts