وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کردیا
وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تاجر برادری کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخرہوگیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ بجلی بل پرفکسڈ ٹیکس مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجر برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی وزیر خزانہ سے ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Posts