گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اِس موقع پر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کی مشہور شخصیات نے بھی اس موقع پر اپنی خوبصورت تصاویر اور پیغامات شیئر کیے۔
متعدد شوبز ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے سے قوم کو اس خاص موقع پر مبارکباد دی، جن میں فیصل قریشی، سارہ فلک، اقرا عزیز، نیلم منیر و دیگر شامل ہیں۔
اس خاص موقع پر سوشل میڈیا پر صرف پاکستانی ستاروں نے ہی نہیں بلکہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی حب الوطنی پر مبنی پیغامات شیئر کیے۔
واضح رہے کہ آج سے 75 سال قبل پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔