بچوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھادیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh extends closure of educational institutions till May 23

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لئے بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظر تدریسی نظام کو 17 مئی سے 23 مئی تک معطل کیا جارہا ہے۔

 

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے اور بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے۔ تعلیمی سلیبس کے حوالے سے جو گائیڈ لائنز نومبر 2020 کو جاری کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:خرم شیر زمان نے کراچی میں کورونا ایس اوپیز اورحکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 23 مئی تک بند رہیں گے۔

اپنے ٹویٹ میں مراد راس نے کہا کہ اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کی روشنی میں کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔

مراد راس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

Related Posts