خرم شیر زمان نے کراچی میں کورونا ایس اوپیز اورحکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :شہر قائد کے سیاحتی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں، سندھ حکومت کے اقدامات باتوں تک محدود، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان ڈیفنس میں شہید بینظیر بھٹو پارک پہنچے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار دکھائی نہیں دے رہا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کررہے ہیں تودوسری جانب سندھ حکومت کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا

خرم شیر زمان نے کہا کہ بینظیرپارک بلاول ہاؤس کے عقب میں موجود ہے لیکن پیسوں کے عوض پارک میں عوامی مجمع لگا ہوا ہے، پارک میں بچوں کا کھیلنا اور عوام کا رش ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار دکھائی نہیں دے رہا۔