وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھتیجے جواد آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھتیجے جواد آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھتیجے جواد آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے اپنے بھتیجے جواد آفریدی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ افسوس زدہ دل کے ساتھ میں تصدیق کرتا ہوں کہ میرا بھتیجا جواد آفریدی آخرت کے سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی  نے کہا کہ دکھ اور درد کی اِن گھڑیوں میں تمام اہلِ وطن سے میں درخواست کرتا ہوں کہ مرحوم کے لیے دُعا کریں۔

شہریار آفریدی نے بھتیجے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میرے بھتیجے کے ایصالِ ثواب اور اُس کے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دُعا کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر  وزیر شہریار خان آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے کوہاٹ کے ڈی اے میں واقعہ اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کر لی۔

جواد آفریدی کوہاٹ سینی ٹیشن میں میڈیا آفیسر رہے اس سے قبل مرحوم کیپٹل ٹی وی اسلام آباد اور ہم نیوز اسلام آباد میں بطور پروڈیوسر بھی کام کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے خود کشی کر لی

Related Posts