شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی قرار داد کی توثیق ہے، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی
نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو گرفتار کر کے کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرار داد کی توثیق کی ہے۔

ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں نہیں جھکایا جا سکتا،اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتار ی پر رد عمل میں ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔

شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، اے پی سی میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

Related Posts