مہوش حیات کی نئی تصویر وائرل ہوگئی، مداحوں کے دل جیت لئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا
مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔بولڈ اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی نامور اور باصلاحیت اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویرشیئر کی ہے۔

معروف اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ آنکھوں پر لگا کالا چشمہ اْن کی تصویر کو مزید حسین بنا رہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CFo0xptFmza/

اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ’جب آپ کا کرش سامنے سے گْزر رہا ہو تو آپ ایسے دیکھتے ہیں۔‘مہوش حیات نے اپنی تصویر کے کیپشن میں آنکھوں اور بم والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

مہوش حیات کی تصویر دیکھ کر اْن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اْن کی کرش تو مہوش حیات ہیں۔واضح رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Related Posts