وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف بلاول کے ہمراہ ترکیہ جائیں گے

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی تقرری کی توثیق کرنا شامل ہے۔اجلاس کے دوران دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وفاقی کابینہ آج ہونے والے اجلاس کے دوران فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے گی۔ وفاقی وزراء کو آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کی ہدایات دے دی گئیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ زلزلہ زدگان سے اظہارِ ہمدردی کیلئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

آج وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ ترکیہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی اِس گھڑی میں ترکیہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

Related Posts