تنیشا شرما کیس، شیزان خان کے اہل خانہ نے بیان جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنیشا شرما کیس، شیزان خان کے اہل خانہ نے بیان جاری کردیا
تنیشا شرما کیس، شیزان خان کے اہل خانہ نے بیان جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: اداکار شیزان خان کو تنیشا شرما موت کیس میں خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

تنیشا شرما، جو شیزان کی ساتھی اداکارہ اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ تھیں، ہفتے کے روز اپنے جاری ٹی وی شو علی بابا – داستانِ کابل کے سیٹ پر مردہ پائی گئیں۔ شیزان کو اتوار کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

اب شیزان کے اہل خانہ نے میڈیا کو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہر ایک جو کیس پر بیان کے لیے ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہے، براہ کرم اس سنگین صورتحال میں ہمارے خاندان کو رازداری کی اجازت دیں۔ میڈیا کے ارکان کو مسلسل ہمیں کال کرتے ہوئے اور یہاں تک کہ ہماری اپارٹمنٹ کی عمارتوں کے نیچے کھڑے دیکھنا پریشان کن ہے۔”

جاری بیان میں مزید کہا گیا، ”ہمیں ہندوستانی عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے، اور شیزان ممبئی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ ہم اس کے بارے میں اس وقت بات کریں گے جب صحیح وقت ہو گا، لیکن فی الحال، براہ کرم ہمیں رازداری کی اجازت دیں جس کا ہمارا خاندان اس وقت مستحق ہے۔”

اس سے قبل نیوز ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی تھی کہ تنیشا شرما اور شیزان خان کے درمیان تعلقات تھے اور کچھ دن پہلے ہی ختم ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ نتیشا نے خودکشی کیوں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی پولیس کے مطابق تنیشا شرما تناؤ کا شکار تھی جس کے باعث اُس نے خودکشی کی، شیزان خان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیزان کو اتوار کو وسائی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Related Posts