اسٹاک مارکیٹ میں 1,371 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1,371 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 1,371 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 1,371 پوائنٹس یا 3.4 فیصد کا اضافہ ہو۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 1371.78 پوائنٹس یا 3.42 فیصد اضافے سے 41,437.10 پر بند ہوا۔

تیل اور گیس، کار ساز، سیمنٹ، کیمیکلز، اور تجارتی بینک سبز رنگ میں بند ہوئے، سب نے بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی۔

ماہرین کے مطابق، اہم پیش رفت جس نے آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کی امید کو جنم دیا، وہ پرامید رجحان کی وجہ تھی۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم جمعہ کے 136.9 ملین سے بڑھ کر 226.8 ملین ہو گیا، جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت بھی پچھلے سیشن میں 3.4 بلین روپے سے بڑھ کر 7 بلین روپے ہو گئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 26.2 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد فوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹ 13.1 ملین حصص اور سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ 12.5 ملین حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

پیر کو 327 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 269 کے بھاؤ میں اضافہ، 43 میں کمی اور 15 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts