آسٹریلیا میں خوفناک آتشزدگی: متاثرین کی مدد کے لیے شین وارن نے کیپ نیلام پر لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا میں آتشزدگی: متاثرین کی مدد کے لیے لیجنڈ باؤلر شین وارن نے کیپ نیلام پر لگا دی
آسٹریلیا میں آتشزدگی: متاثرین کی مدد کے لیے لیجنڈ باؤلر شین وارن نے کیپ نیلام پر لگا دی

آسٹریلیا کے جنگلوں میں خوفناک آتشزدگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کے لیے لیجنڈری سابق آسٹریلین باؤلر شین وارن نے اپنی کیپ نیلام پر لگا دی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے شین وارن کی کیپ نیلام کرنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ نیک مقصد میں آسٹریلوی باؤلر کے ساتھ تعاون کریں۔ 

راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شین وارن اپنی سبز کیپ نیلام کے لیے پیش کر رہے ہیں جس سے حاصل ہونے والی رقم متاثرینِ آتشزدگی کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

آسٹریلیا کے سابق باؤلر اور مایہ ناز لیجنڈری کرکٹر شین وارن نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی نے ہم سب کو بے یقینی میں مبتلا کردیا ہے۔  بڑھتی ہوئی آتشزدگی کے باعث لوگوں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔

لیجنڈری سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کہا کہ ہم سب آسٹریلیا میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث جذباتی طور پر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ لوگوں کی جانیں گئیں، گھر تباہ ہو گئے جبکہ 50 کروڑ جانور بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

شین وارن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متاثرین کی مدد کے لیے کوئی قابلِ عمل طریقہ ڈھونڈا جائے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ میں اپنی سبز کیپ نیلام کے لیے پیش کرتا ہوں جو میں نے اپنے ٹیسٹ کیریر میں پہنی۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میری سبز کیپ عوام کی مدد کے لیے قابلِ قدر رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوگی۔ براہِ کرم سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے اس قابل کیجئے کہ میں متاثرینِ آتشزدگی کو کوئی بڑی رقم دے سکوں۔ 

 

Image

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق قومی اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اپنے بیان سے تشکیل کی گئی متنازعہ خبر کو دیکھا، مجھے علم ہوا کہ میرے بیان کو پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور غلط خبر چلائی گئی۔

 ٹوئٹر پر 29 دسمبر کو  اپنے پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ خبر میرے بیان سے بالکل الگ ہے جبکہ میں نے (قومی کرکٹ ٹیم پر) ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔

مزید پڑھیں: میرے بیان پر غلط خبر چلائی گئی۔شعیب اختر

Related Posts