کراچی: شہزاد رائے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر جا کر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
معروف گلوکار، سماجی کارکن اور اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر شہزاد رائے نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جمعے کے روز 12 بجے گھروں سے نکلیں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر محسن عباس اور ماڈل نازش جہانگیر کی شادی کے چرچے۔صارفین کا ملا جلا ردِ عمل
انہوں نے کہا کہ گرلز اسکول کی 2500 طالبات بھی ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گی۔ میں بھی 6 ستمبر کو پاک فوج کے ایک شہید سپاہی کے گھر جاؤں گا اور لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کروں گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ایک قوم کی حیثیت سے وزیر اعظم کی پکار پر لبیک کہنا ہمارا فرض ہے۔
مزید پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے