قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) کی روح فرسا یادیں تکلیف دے رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ دل و روح پر اے پی ایس کے معصوم بچوں کی شہادت کے نشان آج بھی قائم ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا زخم آج بھی اسی طرح تازہ ہے اور وقت اسے بھرنے میں ناکام ہے۔ میں شہدائے اے پی ایس کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔
Pained by the soul-searing memories of APS tragedy. Dec 16 is the blackest day in the country's history. Scars of the martyrdom of innocent schoolchildren of APS left on the heart & soul are hard to erase, a pain that time cannot heal. My heartfelt condolences to all the families
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 16, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کی شدید مذمت اور پر تشدد واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کے حوالے سے 4 روز قبل اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کا یہ واقعہ قابلِ مذمت ہے جس کی اعلیٰ سطحی و غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی غنڈہ گردی کے باعث ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سمیت ہر اپوزیشن پارٹی کو مریضوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا شدید افسوس ہے۔
مزید پڑھیں: انسٹیٹیوٹ حملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔شہباز شریف کا مطالبہ