جوڈوکا شاہ حسین شاہ برازیل میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوڈوکا شاہ حسین شاہ برازیل میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے
جوڈوکاز شاہ حسین شاہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے برازیل میں موجود ہیں، جہاں جوڈو برازیلین چیمپئن شپ جارہی ہے۔

جوڈوکاز شاہ حسین شاہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے برازیل میں موجود ہیں، جہاں جوڈو برازیلین چیمپئن شپ جارہی ہے۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب جوڈوکاز کو اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی، ماہرین کے مطابق شاہ حسین شاہ کے اس ایونٹ میں کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

فنڈزکی کمی اورعدم دستیابی کے سبب شاہ حسین شاہ کو کوچ کے بغیر ہی جانا پڑا اور ان کو مقابلے کے دوران کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

تاہم اس کمزوری کے باوجود وہ ایونٹ میں کامیابی کیلئے بہت پر عزم ہیں۔

سابق اولمپئن باکسر حسین شاہ کے بیٹے شاہ حسین شاہ صلاحیت اورانتھک محنت کرنے کے باوجود مالی حالات اور حکومتی عدم توجہی کے باعث اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے مایوس نظر آرہے تھے۔

تاہم پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدرجنید عالم نے شاہ حسین شاہ کو  ذاتی خرچ پر برازیل بھیجا جہاں جوڈو برازیلیا چیمپئن شپ جارہی ہے۔

 برازیل کے بعد شاہ حسین شاہ دبئی اور آسٹریلیا میں بھی کوالیفائنگ راؤنڈز کھیلیں گے۔

جوڈوکا شاہ حسین شاہ نے اب تک پاکستان کیلئے دو عالمی مقابلوں میں میڈلز جیتے ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی جب کہ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Related Posts