چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا FATFکے صدر کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا FATFکے صدر کو خط
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا FATFکے صدر کو خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا FATFکے صدر کو خط لکھ دیا‘ سینیٹر رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کے صدر سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر رحمان ملک کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پہلے پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے، کورونا وائرس کی پھیلاؤ سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کورونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، کورونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھ کر ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام فوری طور پر خارج کرے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی کوروناوائرس کو وبائی مرض قرار دے چکی ہے، عالمی برادری اس مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تاہم معاشی پابندیاں اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں میں یقینا رکاوٹ بنیں گی، بدقسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں صنعتیں بند و پاکستان کے بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں روک گئیں ہیں، پاکستان جلد ہی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف فوری طور پر اپنا گرے لسٹ معطل کرکے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے۔

Related Posts