مسئلہ کشمیر پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست کو طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست کو طلب
مسئلہ کشمیر پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست کو طلب

اسلام آباد:مسئلہ کشمیر پر بحث کے لیے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست بروز جمعرات  کو بوقت شام 5 بجے طلب کیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں دو روز تک کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بحث ہوگی۔ اراکین سینیٹ اس حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی کو بھی بحث کا حصہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

ایوانِ بالا کے اجلاس میں اراکین بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف  کشمیریوں کی  ستر سال سے جاری جدوجہد کے حق میں عالمی برادری کی رائے استوار کرنے کے لیے مختلف تجاویز دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی مسائل اور دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ   وزیر اعظم پاکستان عمران خان گزشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ بھارتی میڈیا کے دعوے ہماری نظر سے گزرے ہیں  کہ کچھ دہشت گرد افغانستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہوئے ۔ ہم عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کر سکتا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق کچھ دہشت گرد تو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے جبکہ دیگر بھارت کے جنوبی علاقوں میں چلے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت ایسے دعووں کی بنیاد پر کشمیر میں جاری مظالم اور قتل عام کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کے لیے بھارت جعلی آپریشن کی کوشش کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کرسکتا ہے۔وزیر اعظم

Related Posts