صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا، 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Sanjrani orders to close senate secretariat till April 5

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  سینیٹ کا اہم اجلاس آج  ہوگا  جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران گیس صارفین کے مسائل اور شعبۂ صحت سمیت  متعدد قومی معاملات زیر غور آئیں گے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا جس کے دوران سینیٹر شیری رحمان موسم سرما میں گیس کی قلت اور گھریلو و کمرشل صارفین کو درپیش مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

قائمہ کمیٹی برائے قومی ہیلتھ سروسز کی چیئر پرسن خوش بخت شجاعت پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے بھاری اخراجات اور سرکاری ہسپتالوں کی خراب صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کریں گی۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی بل پیش کریں گے۔ بل کے تحت وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی جائے گی۔

صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے اراکینِ سینیٹ اپنی بحث جاری رکھیں گے جبکہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ اعجاز شاہ قانونی امداد سے متعلق بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی اسمبلی سے منظوری حاصل ہونے کے بعد بعد سینیٹ نے بھی آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت دو روز قبل  سینٹ کا اجلاس ہوا ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس ایکٹ میں ترامیم سے متعلق سروسز ایکٹ بل 2020 الگ الگ منظوری کے لیے پیش کیے ۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ نے پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

Related Posts