ڈیجیٹلائزیشن منصوبےکے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں کو شامل کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Akbar Hussain Durrani
Akbar Hussain Durrani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کوآگے بڑھائیں گے، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں کو شامل کیاجائیگا تاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا توڑ کیاجا سکے۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی ) کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے ریڈیوپاکستان کادورہ کیا۔

ڈائریکٹرجنرل ریڈیوپاکستان ثمینہ وقار نے سیکرٹری اطلاعات کوادارے کے کام کے طریقہ کار اورریڈیوپاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت ریڈیوپاکستان کی فریکونسی میں مداخلت کررہا ہے ، اسی لئے نئی ڈیجیٹل پالیسی اپنائی جارہی ہے تاکہ پاکستان کے بیانیے کو اندرون ملک اور دنیا تک پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں ڈیجیٹل مائیگریشن پالیسی پر تین مراحل میں عملدرآمد کیاجائیگا۔ڈی جی ریڈیو پاکستان نے سیکرٹری کو ادارے کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے کی آمدن بڑھانے کے نئے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا چوتھا اجلاس

سیکرٹری اطلاعات نے یقین دلایاکہ وہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کوآگے بڑھائیں گے اور پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں کو شامل کیاجائے گا تاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا توڑ کیاجا سکے۔

انہوں نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے عملے کی کارکردگی اور کام کی بھی تعریف کی۔انہوں نے یقین دلایاکہ ریڈیو پاکستان کو درپیش مالی مسائل کو حل کیا جائیگا اور پنشنرزا ورملازمین کے واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔

Related Posts