سپریم کورٹ کے جائزہ بورڈ نے سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے جائزہ بورڈ نے سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کر دی
سپریم کورٹ کے جائزہ بورڈ نے سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کر دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ (ایف آر بی) نے کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی) کے ان کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے حراست کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

فیڈرل ریویو بورڈ نے کراچی میں ورچوئل میٹنگ کی اور سعد رضوی کی نظربندی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔ 29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے فیڈرل ریویو بورڈ کو خط لکھا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی حراست سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی کے بیٹے TLP کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو قبول کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور نظربندی کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ جاری کیا تھا۔

اس سے قبل صوبائی ریویو بورڈ نے حکومت کی سعد رضوی کی حراست میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس نے مینٹینس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس کے تحت حکومت کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔

حراست میں توسیع کے مسترد ہونے کے بعد ، حکومت نے 10 جولائی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سعد رضوی کو دوبارہ حراست میں لیا تھا۔ سعد رضوی کو 12 اپریل کو 90 دن کے لیے اپنے پیروکاروں کو تشدد پر اکسانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ کی نشست سے الگ کیے جانے کا خوف ، اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Related Posts