سینیٹ کی نشست سے الگ کیے جانے کا خوف ، اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ کی نشست سے الگ کیے جانے کا خوف ، اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
سینیٹ کی نشست سے الگ کیے جانے کا خوف ، اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا ہے، جس میں اس خدشے کا اظہار کیاگیا ہے کہ حکومت انہیں سینیٹ سے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ خط حکومت کی جانب سے موجودہ وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کے اعلان کے چند دن بعد لکھا گیا ہے۔

ای سی پی کو لکھے گئے ایک خط میں ، ڈار نے کہا کہ 40 دن میں حلف لینے کا اصول ان پر لاگو نہیں ہوتا کیونکہ ایک کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا ہے۔ ای سی پی نے سینیٹ کی نشست کے لیے ان کی حلف برداری کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے 8 مئی 2018 کو معطل کردیا تھا۔

اسحاق ڈار نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ان کا مقدمہ ابھی تک عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہے ، اور یہ کہ معطلی کا حکم باقی رہنے تک وہ سینیٹ کا حلف اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

ڈار نے یکم ستمبر کے صدارتی آرڈیننس کا بھی حوالہ دیا ، جس کے تحت ایک قانون ساز جو 40 دن کے اندر جان بوجھ کر حلف نہیں اٹھائے گا ، وہ اپنے عہدے پر فائز نہیں رہے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک ان کی رکنیت معطل نہیں کی جاسکتی۔

اسحاق ڈار نے خط کی کاپی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو بھی بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ اطلاعات تھیں کہ وفاقی حکومت وزیر خزانہ شوکت ترین کو اسحاق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کرنا چاہتی ہے۔

آئین کا تقاضا ہے کہ ایک غیر منتخب شخص زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہے۔ لہذا چھ ماہ کے بعد تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اسے پارلیمنٹ کا رکن منتخب کرنا ضروری ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے سینیٹ کی نشست پر پنجاب یا خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے کی توقع ہے۔ ترین کے چھ ماہ کے غیر منتخب وزیر خزانہ کی حیثیت سے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں مدت ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آف شور کمپنیوں کے مالک کی وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تردید

Related Posts