کوئٹہ کا وومن اسمارٹ پولیس اسٹیشن: ملک کا پہلا جینڈر بیسڈ پولیس مرکز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے ملک بھر میں مختلف منصوبے کام کر رہے ہیں لیکن ’وومن اسمارٹ پولیس اسٹیشن کوئٹہ‘ بلوچستان کا اپنی نوعیت کا پہلا جینڈر بیسڈ پولیس اسٹیشن ہے جہاں خواتین کو ون ونڈو سہولت حاصل ہے۔

معاصر میڈیا ہاؤس جنگ اردو کی رپورٹ کے مطابق اس پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح سابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے 23 مئی 2022 کو کیا تاہم وومن پولیس اسٹیشن کوئٹہ کی پہلی ایس ایچ او کے طور پر بلوچستان پولیس کے شہید پولیس افسر منظور ترین کی بیوہ زرغونہ کاکڑ کا تقرر 14 جنوری 2020 کو ہی کردیا گیا تھا جو ابھی تک کام کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک تہائی برطانوی شہریوں نے ایک سے زائد بیویوں اور پارٹنرز کی حمایت کردی

ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کی زیر نگرانی ون ونڈو آپریشن کے تحت وومن تھانے میں ایف آئی آر کا ڈیجیٹل اندراج، خواتین کی مختلف شکایت کے اندراج اور ازالے کا نظام، سہولت مرکز، خواتین کے معاملات کا فیڈ بیک اور مانیٹرنگ، پولیس خدمت مرکز، کسی بھی قسم کے کریکٹر سرٹیفکیٹس، ڈرائیونگ لائسنس کا حصول جیسے معاملات کا حل ایک چھت تلے منٹوں میں دستیاب ہیں۔

وومن پولیس اسٹیشن میں قائم فرنٹ ڈیسک میں خواتین کی مطلوبہ سہولیات، شکایات اور مقدمات اور دفتری امور کی جدید طرز پر انجام دہی کیلئے تین الگ الگ کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں جو ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے فعال ہیں۔

تھانے کے پولیس خدمات مرکز (پی کیو ایم) کاؤنٹر کی ڈیوٹی آفیسر صبا راحیل نے بتایا کہ پی کیو ایم کاؤنٹر پر خواتین کو ایک چھت تلے ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ جانے والی خواتین کو کسی بھی قسم کے کیریکٹر سرٹیفکیٹس، پولیس تصدیق، کرایہ داران اور گھریلو ملازمین کا اندراج، کسی بھی قسم کی اشیاء یا دستاویزات کی گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ، مقامی لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کا حصول 3 سے 30 منٹ کے دورانیے میں ممکن بنایا گیا ہے۔