سعودیہ کا پاکستان کے تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کرے گا۔ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر تیل کی اضافی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ پاکستان کے سٹیٹ بینک کے ساتھ تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کا معاہدہ کرے گی اس حوالے سے اگلے دو روز میں اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی تجدید کرنے جا رہا ہے جس سے رواں ماہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی قیادت کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

خیال رہے کہ سعودی عرب نے سابق حکومت کے دور میں بھی پاکستان کیلئے 4.2 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس میں 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اور 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل تھی۔

دوسری جانب آج جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک ڈاکٹر مرتضٰی سید کا کہنا تھا کہ ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے۔

ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک نے کہا کہ مشکلات ہيں ليکن سب سےمشکل مرحلےسےنکل آئے ہيں، پاکستان کو ترقی يافتہ بنانے کيلئے تعليم پر زور اور خواتين کو بااختيار بنانے پر توجہ دينا ہوگی۔

Related Posts