سری لنکا کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے،کپتان سرفرازاحمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے،کپتان سرفرازاحمد
قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے، سری لنکا کے ساتھ سریز کو آسان نہیں سمجھتے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے،  سری لنکا کے ساتھ سریز کو آسان نہیں سمجھتے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفرازاحمدکا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں کپتان کی حیثیت سے میری پہلی سیریزہوگی، کوشش ہوگی ٹیم میں پانچویں نمبرپربیٹنگ کروں. انہوں نےکہا کہ کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، میں اپنی انفرادی کارکردگی کو اچھا کرنا چاہتا ہوں، کپتانی کو لے کر کوئی پریشانی نہیں، عمر اکمل اور رضوان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ دوسال سے بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے،عالمی کرکٹ ملک میں کھیل کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کرے، ہم نے دنیا میں اپنا پیغام دیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں کرکٹ کھیلناخوش قسمتی کی بات ہے، کراچی کےکراؤڈ نے ہمیشہ کرکٹ کوسپورٹ کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کرکٹ کو ان کا یہی پیغام ہے کہ پاکستان کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرے، دنیا جتنا زیادہ سپورٹ کرے گی، پاکستان میں اتنی جلد ہی کرکٹ بحال ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ شاہد آفریدی کا احترام کرتے ہیں لیکن کپتانی سےمتعلق فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سیریز کے لیے کپتان بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ تین سو سے زائد رنز کی اننگ ضروری ہے، اوپنرز کو اچھا اسٹارٹ دینا ضروری ہے، بابر اعظم مستقبل کا بہترین بیٹسمین  ثابت ہو سکتا ہے،فخر زمان جذباتی ہے جب کہ میں اپنی خامیوں اور غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہا ہوں،  انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کےخلاف بھی ریلیکس نہیں ہوسکتے، سری لنکاکی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Posts