سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے
سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپر کی حیثیت سے 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ بطور وکٹ کیپر اور کپتان سرفراز احمد کا 50واں میچ تھا جس کے نتیجے میں عالمی رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بعد سرفراز احمد کو یہ اعزازحاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلیےپاکستان کےبعدسری لنکاکی ٹیم بھی لاہورپہنچ گئی

سرفراز احمد سے قبل  وکٹ کیپر کپتان کی حیثیت سے بھارت کے لیے کھیلنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے 200 میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے جس کے باعث اگر سرفراز احمد عالمی رینکنگ میں نمبر ون آنا چاہیں تو انہیں کم از کم 201 ون ڈے میچز میں وکٹ کیپر کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کرنا ہوگی۔

ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 100 میچز جیتی، 74 ہاری جبکہ 11 میچز کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا جبکہ اس کے مقابلے میں سرفراز احمد کے 50 میچز میں سے 28 میں کامیابی نے قدم چومے، 20 میں ہار مقدر بنی جبکہ 2 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر بے نتیجہ رہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے۔گزشتہ روز  آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کردی، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے فاتحانہ اختتام کے ساتھ گرین شرٹس کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی۔سری لنکا کے خلاف سیریز میں 4 وکٹیں لے کر پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر 6 درجہ ترقی کرکے ون ڈے رینکنگ میں 7ویں نمبر پر آگئے۔  فاسٹ بولرعثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،محمدعامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

Related Posts