’کچھ نہیں ہوگا، صبر سے کام لیں‘ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’کچھ نہیں ہوگا، صبر سے کام لیں‘ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ویڈیو وائرل
’کچھ نہیں ہوگا، صبر سے کام لیں‘ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی صبر کی تلقین کرنے کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے 20 جنوری کو شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ثانیہ مرزا نے چند ماہ قبل شعیب ملک سے خلع لے لی تھی۔

ثانیہ اور شعیب ملک کی علیحدگی کے بعد عوام ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کے لئے فکر مند نظر آئی تاہم ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اذہان کے ساتھ ایک معنی خیز ویڈیو جاری کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کی بہن انعم کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھی ہیں اور کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ‘ اذہان یہ لوگ بہت دیر کررہے ہیں چلو ہم بس چلتے ہیں ‘۔

جس پر اذہان کہتے ہیں ‘ آپ ہی نے یہاں آنے کو کہا تھا تو اب یہاں سے جانے کو کیوں کہہ رہی ہیں؟’اس پر انعم کہتی ہیں کہ ‘ کیونکہ یہ لوگ ہمارا آرڈر لینے میں بہت وقت لگا رہے ہیں اس لیے یہاں سے چلنا چاہئے’۔

اذہان انعم کے اس جملے پر بڑوں والی سمجھداری کیساتھ بے حد معنیٰ خیز جملہ ادا کرتے سنائی دیے کہ ‘ کچھ نہیں ہوگا، صبر سے کام لیں ‘۔

Related Posts