موٹر وے زیادتی کیس کی مختصر فلم ریلیز، صنم سعید مرکزی کردار میں جلوہ گر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے زیادتی کیس کی مختصر فلم ریلیز، صنم سعید مرکزی کردار میں جلوہ گر
موٹر وے زیادتی کیس کی مختصر فلم ریلیز، صنم سعید مرکزی کردار میں جلوہ گر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے ایک مختصر فلم ریلیز کردی گئی جس میں صنم سعید مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب کے پلیٹ فارم پر سی پرائم چینل کے بینر تلے ریلز ہونے والی صنم سعید کی فلم عوام کو جنسی زیادتی کے واقعات کے حوالے سے آگہی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔

مجموعی طور پر 10 منٹ 23 سیکنڈز کی اس فلم میں جنسی زیادتی کا شکار پاکستانی خواتین کی بے بسی اور جرائم پیشہ افراد کی سفاکی کو اجاگر کیا گیا ہے جس میں صنم سعید زیادتی کیس کی شکار خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل موٹر وے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر پولیس کو انعام دینے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

 ہائی کورٹ لاہور نے گزشتہ ماہ  برہمی کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ کسی بھی مقدمے یا ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے، اس پر انعام کیوں دیا جارہا ہے؟

مزید پڑھیں:  زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری پر پولیس کو انعام دینے پر عدالت برہم

Related Posts