سجل علی باہو بلی کی ہیروئن بننے کیلئے تیار، کونسی نئی انڈین فلم سے بالی ووڈ میں واپسی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sajal Aly set for Bollywood comeback opposite Prabhas?

پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی سات سال کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور اس بار سجل ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی نئی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں، جس کا نام فوجی ہے۔ وہ باہوبلی اسٹار پربھاس کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

فوجی کی ہدایت کاری سیتا رام کے ہدایت کار ہنو راگھواپوڈی کریں گے، جنہوں نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ یہ ٹائٹل تاریخی افسانوں پر مبنی ایک ایکشن ڈرامہ ہے۔انوکھی محبت کی کہانی مبینہ طور پر ہندوستان کی آزادی سے پہلے ہونے والی جنگ کے پس منظرکے خلاف ترتیب دی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ سجل علی کی آخری بالی ووڈ انٹری زی اسٹوڈیوز کی کرائم تھرلر فلم موم میں ہوئی تھی جس میں سری دیوی، عدنان صدیقی، نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ شامل تھے۔

Related Posts