شدید طوفان ساحلی شہروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں۔تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید طوفان ساحلی شہروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں۔تحقیق
شدید طوفان ساحلی شہروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں۔تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سائنس کا علم کائنات کے بے شمار سربستہ رازوں کو سامنے لارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید طوفان ساحلی شہروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں کیونکہ وہ سطحِ سمندر میں اضافے کو روکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عموماً ساحلی طوفانوں کے تناظر میں تصاویر ساحلوں، ٹیلوں، املاک اور اردگرد کے بنیادی اسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کی طرف توجہ دلاتی ہیں تاہم طوفان سے فوائد بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 الرجی کی وجہ کھانے کے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔طبی ماہرین

ایک نئے تحقیقاتی مطالعے سے محققین کو علم ہوا کہ شدید موسمی طوفان گہرے پانیوں یا قریبی ساحلوں سے نئی ریت لا کر ساحلوں کو سطحِ سمندر میں اضافے کے اثرات سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

آج یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کی واٹر ریسرچ لیبارٹری کے ڈاکٹر مچل ہارلے کی قیادت میں یہ مطالعہ نیچر کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرمنٹ نامی جریدے میں شائع ہوا ہے جسے اہم پیشرفت قرار دیاجارہا ہے۔

ڈاکٹر ہارلے کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ شدید طوفان بڑے پیمانے پر ساحلوں کے کٹاؤ اور ساحلِ سمندر کی املاک کونقصان پہنچاتے ہیں۔ پہلی بار ہم نے شدید طوفانوں کے اثرات کو پانی کے اوپر نہیں، نیچے بھی دیکھا۔

ریسرچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہارلے نے مزید کہا کہ شدید طوفانون کے اثرات پانی کے نیچے بھی بہت گہرے ہوتے ہیں۔ ہم نے پایا کہ ان طوفانوں کے دوران سیکڑوں ہزاروں کیوبک میٹر ریت ساحل پر آجایا کرتی تھی۔

سربراہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا کہ ممکنہ طور پر شدید طوفان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندر کی سطح میں اضافے کے کچھ اثرات کو دور کرنے کیلئے کافی ثابت ہوسکتے ہیں جن میں ساحلی پٹی کا پیچھے ہٹنا اور ڈوب جانا شامل ہیں۔ 

Related Posts