پاکستانی فلمسٹار شہریارمنور کا انڈس ہسپتال کا دورہ، کینسر میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلمسٹار شہریارمنور کا انڈس ہسپتال کا دورہ، کینسر میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات
پاکستانی فلمسٹار شہریارمنور کا انڈس ہسپتال کا دورہ، کینسر میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممتاز پاکستانی فلمسٹار شہریار منور نے شہر قائد میں واقع انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزار کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

پاکستانی فلم پرے ہٹ لو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اداکار شہریار منور نے کینسر کا شکار معصوم بچوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ بچے زندگی کے اصل ہیرو ہیں جو بہادری سے کینسر کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج مداح ملکۂ ترنم نور جہاں کی 93ویں سالگرہ منا رہے ہیں

شہریار منور نے اپنے آپ کو خوش نصیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایسے بہادر بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آیا۔ مجھے ان بچوں کے حوصلے اور مثبت سوچ نے بہت متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی امید اور مثبت سوچ قابل تعریف ہے جبکہ یہ بہادر بچے اپنے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھتے ہوئے موذی مرض سے مسلسل لڑ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

#sheheryarmunawar #hamzaaliabbasi #humayunsaeed #ahadrazamir #imranabbas #muneebbutt #ferozkhan

A post shared by saniyar🔥 (@mayasheheryar.official) on

یاد رہے کہ اس سے قبل مشہور کمپیئر شائستہ لودھی نے کہا کہ شادی سے پہلے میں اپنے موجودہ شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی لیکن وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ خود میری ہی شادی ان سے ہو گئی۔

مارننگ شوز کے حوالے سے مشہور سابق  کمپیئر شائستہ لودھی نے ایک آن لائن شو میں شرکت کے دوران میزبان ثمینہ پیرزادہ کو اپنی پہلی شادی کی ناکامی کی وجوہات اور موجودہ شوہر اور بچوں سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا۔

اپنے پہلے شوہر کے بارے میں شائستہ لودھی نے کہا کہ وہ اچھے انسان اور بہترین باپ تھے، لیکن ہماری ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی، اس لیے ہم نے راہیں جدا کر لیں کیونکہ اسی میں بہتری تھی۔

مزید پڑھیں: شادی سے پہلے میں اپنے موجودہ شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی۔شائستہ لودھی

Related Posts