سعید غنی کی غلام محمد خان تالپور ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی کی غلام محمد خان تالپور ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت
سعید غنی کی غلام محمد خان تالپور ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹنڈو باگو: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے غلام محمد خان تالپور کی 88ویں برسی پر ان کے قائم کردہ ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

غلام محمد خان تالپور ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچنے پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

اس موقعے پر صوبائی وزیر سعید غنی کو بتایا گیا کہ اسکول اور کالج کی اسمبلی روزانہ صبح 8 بجے شروع ہوتی ہے جو 8 بج کر 15 منٹ تک جاری رہتی ہے۔صبح ساڑھے 8 بجے کلاسز شروع کردی جاتی ہیں۔

تقریب میں شرکت کے بعد وزیر تعلیم سندھ نے اسی کمپاؤنڈ میں واقع گرلز کالج کا بھی دورہ کیا جہاں کالج پرنسپل سمیت تمام اساتذہ موجود تھے جس پر سعید غنی نے مسرت کا اظہار کیا۔

کالج میں 1300 طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے 90 فیصد سے زائد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے دورے کے موقعے پر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

بعدازاں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول و کالج پہنچ گئے جو گارڈن کراچی میں واقع ہے۔ انہوں نے اسکول میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد میں حاضری کو سراہا۔ 

https://twitter.com/MinisterSindh/status/1227825851938590720

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کے طوفانی دوروں پر نکلے جس کے دوران  تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔ 

سب سے پہلے  گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی قائد آباد میں قائم گورنمنٹ گرلز ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج پہنچے جہاں ان کی  اچانک آمد پر کالج انتظامیہ پریشان نظر آئی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ تعلیم  کے کراچی کے تعلیمی اداروں کے طوفانی دورے

Related Posts