کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں، سعید غنی
کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کی جائے، کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں۔

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کی جائے، کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ  آج وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کے سی آر کے حوالے سے بات کی تھی، وزیراعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر کا منصوبہ شامل نہیں ہے، وزیراعظم کو دورہ چین میں پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ہے، کے سی آر سب سے اہم منصوبہ ہے جس کو دیکھنا ہے، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے، 23اگست کو آخری خط لکھا گیا۔ وفاقی حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں تو ناقابل درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک وفاقی حکومت نے ہمارے خط پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بات کی تھی اب نہیں ہے۔

Related Posts