روس ، جوہری آبدوز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
russia missile
روس ، جوہری آبدوز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو: روس کی ایک جدید ترین جوہری آبدوز نے ملک کے شمال مغربی ساحل کے سامنے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ بحر ابیض میں موجود آبدوز کنیاز ولادی میر (پرنس ولادی میر) نے یہ میزائل پانی کے نیچے سے داغا اور یہ روس کے انتہائی مشرق میں واقع جزیرہ نما علاقے کاماچٹکا میں اپنے ہدف تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکج تیار کر رکھا ہے، امریکی وزیرخزانہ

پرنس ولادی میر آبدوز کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ روسی آبدوز “پورے” کا پہلا ماڈل ہے جو بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔ اس کو بحری مشقوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

اس وقت پرنس ولادی میرآبدوز تجرباتی طور پر کام کر رہی ہے اور اسے رواں سال دسمبر میں روس کے شمالی بحری بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔