امن معاہدے پر عملدرآمد کروانے کیلئے روسی امن فوج ناگورنو کراباخ روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Russian peacekeepers head to Nagorno-Karabakh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: آرمینیا ،آذربائیجان اور روس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عملدرآمد کروانے کیلئے روسی امن فوج ناگورنو کراباخ روانہ ہوگئی۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے کہا ہے کہ سہ فریقی معاہدہ تنازعات کے حل کے لئے اہم نقطہ بن جائے گا جبکہ ناگورنو کراباخ کے رہنما ایریک ہرٹونیان نے کہا ہے کہ وہ جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے پر راضی ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کاکہنا ہے کہ خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے روسی امن فوجیوں کو ناگورنو کراباخ ،خطے اور آرمینیا کے مابین راہداری میں تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا 7 روز گزرنے کے باوجود جو بائیڈن کی فتح تسلیم کرنے سے انکار

عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ خوش آئند ہے لیکن روسی فوج کی مداخلت صورتحال کو میں بگاڑ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج امن کی آڑ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھاکر طویل عرصہ قیام کرسکتی ہے جس سے خطے میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

Related Posts