وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس آئیگور ولادیمیروچ کی ملاقات ہوئی، روسی بینک نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سےپارلیمنٹ ہاؤس میں ایکسپو بینک رشیا کے ڈائریکٹر ایگور ولادیمیرووِچ کِم نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر روسی ایکسپوبینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے روسی بینک کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم نے رشین بینک ڈائریکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
مزیدپڑھیں: وزیراعظم عمران خان کارواں ماہ سعودی عرب کےدورے کافیصلہ
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے جس کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔