رومان رئیس کو دلی صدمہ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کیمپ چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس اپنی بہن کے المناک انتقال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ٹیم کا کیمپ عارضی طور پر چھوڑ گئے ہیں۔

رومان رئیس نے دل دہلا دینے والی خبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا۔ فاسٹ بولر نے اپنی مرحوم بہن کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

فاسٹ بولر رومان رئیس نے بتایا کہ اپنے آنے والے میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حکام  اور ساتھی کرکٹرزنے رومان رئیس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts