افغان صوبہ میدان وردک میں مسافر گاڑی پر راکٹ حملہ،5 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صوبہ میدان وردک میں مسافر گاڑی پر راکٹ حملہ،5 شہری جاں بحق
افغان صوبہ میدان وردک میں مسافر گاڑی پر راکٹ حملہ،5 شہری جاں بحق

کابل:افغان وسطی صوبہ میدان وردک میں مسافر گاڑی پر راکٹ حملہ کے نتیجے میں 5 افغان شہری جاں بحق اور 7دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے صوبائی پولیس اور اراکین صوبائی کونسل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ایک مسافر ویگن وسطی صوبہ میدان وردک سے افغان دارالحکومت کابل جارہی تھی۔

اس دوران نامعلوم سمت سے گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر گاڑی بڑی طرح تباہ ہوگئی،جبکہ اس میں سوار 5 افغان شہری موقع پر جاں بحق اور 7 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی زد میں آنے والے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان نے پاک افغان سرحد کوہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا

تاہم رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغان فوج کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ افغان فوج نے عام شہریوں کو طالبان سمجھ کر گاڑی راکٹ فائر کیا ہے۔

Related Posts