اسٹاک مارکیٹ میں مندی،150 پوائنٹس گرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (جمعہ) کے دوران 150.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مندی کے باعث 100 انڈیکس 47489.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.32 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 68 لاکھ 67 ہزار 592 شیئرز کا لین دین ہوا۔

جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا ہو گیا، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کاٹن اکانومی کے فروغ کا فیصلہ درست ہے،میاں زاہد حسین

ڈالر 163 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 163روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ کمی واقع نہیں ہورہی۔

Related Posts