راستے بند، پٹرول ختم، پمپس ویران، عوام پریشان، پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ایچ ٹی آٹو

 پنجاب میں چار روز سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے بڑے شہروں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

صوبے میں بیشتر پیٹرول پمپوں کے پاس سارا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔ مصروف شاہراہوں پر جتنے بھی پٹرول پمپ ہیں ان پر تقریباً سپلائی بند ہو چکی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں صورتحال یہ ہے کہ ان پر زیادہ دباؤ ہے اور جلد ہی وہ بھی مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کی حد تک صرف چند گھنٹوں کا پیٹرول بچا ہے، اگر راستے نہ کھلے اور سپلائی چین کو دوبارہ سے شروع نہ کیا جا سکا تو کل شام تک لاہور میں پیٹرول ملنا بند ہو جائے گا۔

موقر اردو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پنجاب پٹرولیم ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ سپلائی چین کو بحال کرنے میں مدد کریں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس کا سامنا خود گورنمنٹ کی مشینری کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ پولیس کی گاڑیاں ایمبولنسز کو فیول نہ ملا تو وہ بھی بند ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کی رات 10 بجے سے ملک کی تمام بڑی موٹرویز اور بڑی شاہراہیں کسی بھی طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔ تحریک انصاف نے اتوار 24 نومبر کے لیے اسلام اباد میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی، جسے روکنے کے لیے حکومت نے شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

جمعہ کی رات 10 بجے جب شاہراہیں بند ہوئیں تو اس کے بعد بڑے شہروں کی داخلی اور خارجی راستوں کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے پچھلے چار روز سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نہ تو کسی کو آنے کی اجازت ہے اور نہ ہی شہر سے باہر جانے کی اجازت ہے کیونکہ تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال صرف لاہور کے ساتھ ہی نہیں بلکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بھی اور چھوٹے شہروں میں بھی سپلائی نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے 50 فیصد پیٹرول پمپ اس وقت بند ہو چکے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اگر مزید ایک روز پیٹرول کی سپلائی نہ پہنچی یا بحال نہ کی گئی تو اس کے بعد تمام پیٹرول پمپس سے  پیٹرول ملنا مکمل بند ہو جائے گا اور دیگر ایندھن بھی نہیں مل سکے گا۔