مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 10.73فیصد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رواں مالی سال (22-2021) کے پہلے 6 ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں پاکستان کی چاول کی برآمدات میں 10.73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جولائی سے دسمبر22-2021 کے دوران 1 ارب 6 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار ڈالر کا چاول برآمد کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے جولائی سے دسمبر 21-2020 کے دوران 96 کروڑ 33 لاکھ 79 ہزار ڈالر مالیت کی برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ حکومت کا صوبے میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

گیس کی کمی سے برآمدی صنعتیں شدید مشکلات سے دوچار ہوگئیں

اگر گزشتہ اور موجودہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات کا موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ برآمدات میں 10.73 فیصد کا اضافہ ہوا جیسا کہ پاکستانی ادارۂ شماریات (پاکیستان بیوروآف اسٹیٹسٹکس) کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے۔

باسمتی چاول کی برآمدات میں 33 اعشاریہ 14 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس 22 کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 30 کروڑ 40 لاکھ 43 ہزار ڈالر کے باسمتی چاول دیگر ممالک کو برآمد کیے گئے۔

دیگر اقسام کے چاول کی برآمدات میں 3 اعشاریہ 77فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ گزشتہ برس 73 کروڑ 50 لاکھ جبکہ موجودہ مالی سال کے دوران 76 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار ڈالر کا چاول پاکستان سے دیگر ممالک کو برآمد کیا گیا۔ 

 

Related Posts