ملک میں انٹرنیٹ بحال ہونیکے باوجود سوشل میڈیا سائٹس کیوں نہیں چل رہیں؟جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی، تاہم انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کاسامنا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم انٹرنیٹ کی بندش سے تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کو ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

وی پی این کیا ہے اور آپ اسے سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ ملک میں انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے تقریباً 125 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جو مواصلات، معلومات اور روزی روٹی کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔

Related Posts