لاہور: عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ لاہور کینٹ کچہری میں منظور کر لیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکام کو فواد چوہدری کا میڈیکل سروسز ہسپتال سے کرانے کا حکم دیا۔
سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت
مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل کے بعد فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں یپش کریں۔ لاہور پولیس فواد چوہدری کو لے کر روانہ ہوگئی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی نقل دی جائے، عدالت کے احکامات پر سابق وزیرِ اطلاعات کو ایف آئی آر کی نقل دے دی گئی۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مقدمے کی نقل اور فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات فواد چوہدری کے خلاف مقدمے میں راہداری ریمانڈ کی استدعا کی سماعت کر رہے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بغاوت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایسا ہے تو 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دیں۔ اتنی پولیس لگا دی ہے جیسے مجھے نہیں، جیمز بانڈ کو پیش کیا جارہا ہو۔ گرفتار کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔