بنکاک جانیوالے مسافر سے 3 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق راحیل نامی مسافر کراچی سے بنکاک جارہا تھا، اور اس نے غیرملکی کرنسی اور سونا مہارت کے ساتھ اپنے بیگ میں چھپا رکھا تھا، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی یہ کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم راحیل سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالرز، 31 ہزار کینیڈین ڈالرز اور 50 گرام سونا شامل ہے، اور برآمد ہونے والی نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 1زخمی

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو برآمد شدہ چیزوں سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts