کافی پینے سے جگر کی چربی کو کم کیا جاسکتا ہے، سائنسی تحقیق میں انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کے استعمال سے جگر کی چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔

جگر پرچربی چڑھنے کی کئی وجوہات ہیں، جس میں عام سبب شراب و سگریٹ نوشی بھی ہے، تاہم غذائی عادتوں کے علاوہ موٹاپا بھی جگر پر چربی کی بڑی وجہ ہے۔

جگر پر موٹاپے اور غذائی عادتوں کے باعث ہونے والی چربی کو ’’نان الکحلک فیٹی لوور ڈیزیز‘‘ (این اے ایف ایل ڈی) کہا جاتا ہے۔ جگر پر چربی بڑھنا ایک عام بیماری ہے، جس کا طبی ماہرین مختلف طریقوں سے علاج کرتے ہیں اور اس کے لیے ماہرین بہت ساری غذائیں کھانے سے بھی روکتے ہیں۔

حال ہی میں پرتگالی ماہرین نے ایک تحقیق کی ہے جس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ زیادہ کافی پینے سے جگر کی چربی کوکم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان مضرِ صحت چکنائی استعمال کرنیوالے ممالک میں شامل

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق پرتگالی ماہرین نے کافی کے جگر کی چربی پر پڑنے والے اثرات کیلئے 156 افراد پر تحقیق کی۔

تحقیق میں شامل تمام رضاکار ادھیڑ عمر کے تھے جو نہ صرف زائد الوزن تھے بلکہ ان میں 98 رضاکار ایسے بھی تھے جنہیں ذیابیطس ٹائپ ٹو بھی لاحق تھا۔

ماہرین کے مطابق اگر فربہ جسم اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے حامل افراد کافی کا استعمال بڑھا دیں تو نا صرف ان کا وزن کم ہوسکتا ہے بلکہ وہ جگر پر چربی کے حملے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔