عوام کو ریلیف، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معروف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل 580 روپے کی بجائے 495 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا، سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے کرپٹو بل منظور

دوسری جانب پاکستان کے مقامی قرضوں کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2023 کے اختتام پر مقامی قرضوں کا حجم 37 ہزار ارب تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں مئی 2022 سے مئی 2023 تک قرضوں کے حجم میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts