جنوبی کوریا، سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے کرپٹو بل منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی کوریا نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے کرپٹو بل کی منظوری دے دی، جس پر ایک سال میں نافذ العمل ہوجائے گا۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے کرپٹو بل کی منظوری دی، جس میں ملک میں کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اورڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک بنانے کا ارادہ کیا گیا۔

منظور کیے گئے بل میں قیمتوں میں ہیرا پھیری، کرپٹو اثاثوں کی غلط تشہیر، اور سرمایہ کاروں کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکامی پر جرمانے شامل ہیں۔ سزا پانے والوں کے لیے سزا میں کم از کم ایک سال قید، یا اس طرح کی خلاف ورزیوں سے کمائے گئے منافع کی رقم سے تین سے پانچ گنا جرمانہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا

بل میں “ورچوئل اثاثوں” کی تعریف “معاشی قدر کی الیکٹرانک نمائندگی کے طور پر کی گئی ہے جسے الیکٹرانک طور پر تجارت یا منتقل کیا جا سکتا ہے۔” اس بل میں ملک کے مرکزی بینک بینک آف کوریا کے تحت مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts