آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army rescue operation
Army rescue operation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: گلگت بلتستان ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گلگت بلتستان ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ سمیت فوجی دستوں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین میں خیمے ، گرم کپڑے ، کمبل ، راشن، پکا ہوا کھانااور دوائیں تقسیم کی جارہی ہیں ، گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران پاک فوج کی مدد سے کئی شاہراہوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

Army rescue operation

جن شاہراہوں کو برف ہٹا کر مختلف مقامات سے کھولاگیا ہے ان میں شاہراہ قراقرم ہائی وے، جگلوٹ اسکردو روڈ پر پٹن، ٹہ بندہ ، شوٹیال ، تتہ پانی ، ہنزہ ، سوست ، مورخون ، خنجراب اور ڈموبداس شامل ہیں۔

rescue and relief operation

بلوچستان میں ، خان مہترزئی اور لیکپاس ٹنل میں این 50 اور این 25 کے کچھ حصے بھی صاف کر دیئے گئے ہیں۔ ایف ڈبلیو او ٹیمیں ٹریفک کی آسانی اور بغیر کسی روک تھام کے عمل کو یقینی بنانے کے لئےاقدامات کررہی ہیںجبکہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارش اور شدید برفباری، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی تھی ، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

Related Posts